امریکہ کا روس سے انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیئر فورسز معاہدہ ختم کرنے کا اعلان

امریکہ کا روس سے انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیئر فورسز معاہدہ ختم کرنے کا اعلان
امریکہ کا روس سے انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیئر فورسز معاہدہ ختم کرنے کا اعلان

  

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس سے ایٹمی ہتھیاروں کا معاہدہ انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیئر فورسزختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کو معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے۔

میڈیا رپورٹس کیمطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے روس سے معاہدہ ختم نہ کرنے پر سابق صدر باراک اوباما کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ معلوم نہیں صدر اوباما نے معاہدہ ختم کیوں نہیں کیا۔

دوسری جانب امریکی نیشنل سیکیورٹی مشیر جان بولٹن اگلے ہفتے روس کا دورہ کریں گے اور روسی حکام کو میزائل معاہدے پر امریکی فیصلے سے آگاہ کریں گے۔

واضح رہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیئر فورسز معاہدہ 1987 میں ہوا، معاہدے کے تحت فریقین درمیانی رینج کے زمین پر مار کرنے والے میزائل لانچ نہیں کر سکتے۔

مزید :

بین الاقوامی -