آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹرزکی رینکنگ جاری کردی،محمد عباس 11 درجے بہتری کے بعد تیسری پوزیشن پر آگئے

آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹرزکی رینکنگ جاری کردی،محمد عباس 11 درجے بہتری کے بعد ...
آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹرزکی رینکنگ جاری کردی،محمد عباس 11 درجے بہتری کے بعد تیسری پوزیشن پر آگئے

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹرز کی تازہ رینکنگ جاری کردی،محمدعباس ٹیسٹ رینکنگ میں 11 درجے بہتری کے بعد تیسری پوزیشن پرآگئے ۔محمد عباس 829 پوائنٹس کیساتھ تیسری پوزیشن پر آگئے۔

آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بولنگ میں ورنن فلینڈراوررویندراجدیجہ ،محمدعامراوروہاب ریاض کی تنزلی ہوئی،وہاب ریاض 32 اورمحمد عامرکا 34 واں نمبرہے،بلال آصف 17 درجے ترقی کے بعد 52 ویں نمبر پر آگئے ۔

آئی سی سی کے مطابق ٹیسٹ رینکنگ میں بیٹنگ میں اظہرعلی 15 ویں نمبرپربرقرارہیں،اسدشفیق کا 24 اور سرفراز احمد 25 ویں نمبر پر پہنچ گئے،

فخر زمان بھی رینکنگ میں بہتری کے بعد68 ویں نمبر پہنچ گئے ۔

مزید :

کھیل -