نئے پاکستان کی تعمیر کی جدوجہد میں سب کوکردار ادا کرنا ہوگا ‘ عثمان بزدار

نئے پاکستان کی تعمیر کی جدوجہد میں سب کوکردار ادا کرنا ہوگا ‘ عثمان بزدار
نئے پاکستان کی تعمیر کی جدوجہد میں سب کوکردار ادا کرنا ہوگا ‘ عثمان بزدار

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ حقیقی تبدیلی کےلئے تعلیم، صحت، سیاحت میں اصلاحات لائی جا رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا وژن پرامن، خوشحال، ترقی یافتہ پاکستان ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب وزیراعظم عمران خان کے نئے پاکستان میں لیڈ لے گا، وزیر اعظم کے 100 روزہ پلان پرتیزی سے پیشرفت جاری ہے۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ہرشعبہ زندگی میں شفافیت، قانون کی حکمرانی قائم کرنا مشن ہے، نئے پاکستان کی تعمیر کی جدوجہد میں سب کوکردارادا کرنا ہوگا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حقیقی تبدیلی کےلئے تعلیم، صحت، سیاحت میں اصلاحات لائی جارہی ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -