زائدالمیعادشناختی کارڈپرووٹ ڈالاجاسکتاہے،الیکشن کمیشن

زائدالمیعادشناختی کارڈپرووٹ ڈالاجاسکتاہے،الیکشن کمیشن
زائدالمیعادشناختی کارڈپرووٹ ڈالاجاسکتاہے،الیکشن کمیشن

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 3 نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے ہدایات جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ زائدالمیعادشناختی کارڈپرووٹ ڈالاجاسکتاہے۔شناختی کارڈکے علاوہ کسی دستاویزپرووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ووٹرزپولنگ سٹیشن میں موبائل فون اورکیمرہ نہیں لے جاسکتے۔الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹ کی معلومات شناختی کارڈنمبر 8300 پرایس ایم ایس سے معلوم کرسکتے ہیں۔الیکشن کمیشن کاضمنی انتخاب کیلئے قائم سہولت سینٹرشام 6بجے تک فعال رہے گا۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 247، سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 111 اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقے پی کے 71 پر ضمنی انتخاب کےلئے پولنگ جاری ہے، جو شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -