حساس پولنگ سٹیشنز پر پولیس کمانڈوزتعینات ،غفلت یا لاپرواہی ناقابل برداشت ہوگی، آئی جی سندھ

حساس پولنگ سٹیشنز پر پولیس کمانڈوزتعینات ،غفلت یا لاپرواہی ناقابل برداشت ...
حساس پولنگ سٹیشنز پر پولیس کمانڈوزتعینات ،غفلت یا لاپرواہی ناقابل برداشت ہوگی، آئی جی سندھ

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے ضمنی انتخابات کے حوالے سے پولیس افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حساس پولنگ سٹیشنز پر پولیس کمانڈوز کو خصوصی ذمہ داریاں سونپی جائیں اور فول پروف سیکیورٹی حکمت عملی اورلائحہ عمل کے تحت شہریوں اور امیدواران کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ سیکیورٹی اقدامات میں کوئی بھی غفلت یا لاپروائی ناقابل برداشت ہوگی۔

آئی جی سندھ پولیس افسران ضمنی انتخاب کے موقع پر مکمل طور پر ضابطہ اخلاق پرعمل درآمد کرائیں اور پولنگ کے مجموعی عمل کو شفاف اور غیر جانبدارانہ بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ پولنگ کے آغاز سے اختتام تک متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقوں میں موجود رہیں اور متعلقہ علاقوں کے ایس ایس پی سیکیورٹی اقدامات کی مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں۔

ڈاکٹر سید کلیم امام نے کہا کہ پولنگ سٹیشنز کے اطراف کے علاقوں میں ناکہ بندی، سرچنگ اور سنیپ چیکنگ سمیت انٹیلی جنس اقدامات کو مو¿ثر و مربوط بنایا جائے جبکہ وائرلیس کنٹرول رومز اسٹاف اپنی تمام تر ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں، اسی طرح خفیہ اطلاعات کی بروقت شیئرنگ اور فالوکرنے کے عمل کو یقینی بنایا جائے۔

انھوں نے حکومت سندھ کی جانب سے ضمنی انتخاب کے روزعائد دفعہ 144 پر عمل درآمد کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے عوام کو پولیس کے ساتھ اپنے ہر ممکن تعاون کو یقینی بنانے کی اپیل کی۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -