قومی اسمبلی میں شہبازشریف صرف اپنا رونا روتے رہے،ابھی تومحکمہ صحت کی کرپشن بھی سامنے لانا ہے،یاسمین راشد
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا ہے کہ نیب ہم نے نہیں بنائی تھی،قومی اسمبلی اجلاس میں شہبازشریف صرف اپنا رونا روتے رہے، ابھی تومحکمہ صحت میں جوکرپشن کی ہے اسے بھی سامنے لاناہے۔
لاہور میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ہمیشہ عوام سے سچ بولے گی۔انھوں نے الزام عائد کیا کہ سابق حکومت نے صحت کارڈ کے نام پرفراڈ کیا۔سابق حکومت نے صحت کارڈ کے نام پرجھوٹا کارڈدیا۔