خاتون کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنیوالا پولیس اہلکار گرفتار

خاتون کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنیوالا پولیس اہلکار گرفتار
خاتون کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنیوالا پولیس اہلکار گرفتار

  

پشاور (ویب ڈیسک) ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے خاتون کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے پولیس اہلکار کوگرفتارکرلیا۔خاتون وکیل نے ایف آئی اے کودرخواست میں موقف اختیار کیا کہ کسی نے ان کے نام پر جعلی فیس بک آئی ڈی بنائی ہے اور اس پر اسکی ذاتی تصاویر سمیت نازیبا مواد اپلوڈ کیا ہے۔سائبر کرائم سرکل نے آئی ڈی کی لوکیشن اور وائی فائی تک رسائی حاصل کی اور پشاور میں واقع فیکٹری پر چھاپہ ماراتوفیکٹری کے منیجر نے دوران تفتیش بتایا کہ توصیف اللہ نامی شخص یہاں آکر وائی فائی استعمال کرتا ہے جس پر ملزم توصیف اللہ کو گرفتار کرلیاگیا۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -