ایک ایسے ملک نے پاکستان کو 10 کروڑ ڈالر ادھار دینے کا اعلان کردیا کہ لیتے ہوئے بھی پاکستانیوں کو شرم آئے

ایک ایسے ملک نے پاکستان کو 10 کروڑ ڈالر ادھار دینے کا اعلان کردیا کہ لیتے ہوئے ...
ایک ایسے ملک نے پاکستان کو 10 کروڑ ڈالر ادھار دینے کا اعلان کردیا کہ لیتے ہوئے بھی پاکستانیوں کو شرم آئے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آذربائیجان نے پاکستان کو تیل اور پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی اور توانائی کے مسائل سے نمٹنے کیلئے دس کروڑ ڈالر دینے پرآمادگی ظاہر کی ہے۔یہ پیشکش آذربائیجان کے سفیر علی علی زادہ کی طرف سے اسلام آباد میں وزیراطلاعات ونشریات فوادچوہدری کے ساتھ ملاقات کے دوران کی گئی۔

آذر بائیجان کے سفیر نے میڈیا اوراطلاعات کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون مستحکم کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ پاکستان کے توانائی بحران کو حل کرنے میں دلچسپی ظاہر کرنے پروزیراطلاعات نے کہاکہ ہم بھی آذربائیجان کے ساتھ سیاحت، ذرائع ابلاغ اوراطلاعات کے شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔

اس موقع پر وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان ان پہلے تین ممالک میں شامل تھا جنہوں نے آذر بائیجان کی آزادی کو تسلیم کیا۔ پاکستان میں بہت سے سیاحتی مقامات ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ آذر سیاح ان نظاروں کو دیکھیں، انہوں نے کہا کہ پاکستانی سیاحوں میں آذربائیجان بہت مقبول ہے اور اس کی وجہ دونوں ممالک کے درمیان پائی جانے والی خیر سگالی ہے۔

آذربائیجان کے سفیر نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو اگلے ہفتے باکو میں ہونے والے انٹرنیشنل ہیومینیٹرین فورم میں شرکت کی دعوت دی ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -