ضمنی انتخابات ؛صدر ڈاکٹر عارف علوی نے این اے 247 میں اپناووٹ کاسٹ کیا

ضمنی انتخابات ؛صدر ڈاکٹر عارف علوی نے این اے 247 میں اپناووٹ کاسٹ کیا
ضمنی انتخابات ؛صدر ڈاکٹر عارف علوی نے این اے 247 میں اپناووٹ کاسٹ کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میںضمنی انتخابات کیلئے این اے 247 ،پی ایس 111 میں پولنگ جاری ہے،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے این اے 247 میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا،صدرمملکت نے ڈیفنس فیز 7کے ڈی اے ماڈل سکول میں ووٹ کاسٹ کیا۔ صدر مملکت کی آمد کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہناتھا کہ الیکشن کے انتظامات اچھے ہیں ،میں نے اپنی پسندیدہ شخصیت اور پارٹی کو ووٹ دیاہے ،آپ کو نہیں بتا سکتا کہ میں نے کس کو ووٹ دیا ہے،ان کا کہناتھا کہ ضمنی انتخابات میں ٹرن آؤٹ کم ہی ہوتاہے،عوام سے درخواست ہے کہ وہ گھروں سے باہر نہیں نکلیں اوراپنے ووٹ کا حق استعمال کریں۔مہنگائی کے حوالے سے صدر مملکت کاکہناتھا کہ سب جانتے ہیں مہنگائی کس کی وجہ سے ہوئی۔