چین کوادائیگی میں پہلے 5سال کی چھوٹ حاصل کی جائے،رحمان ملک

چین کوادائیگی میں پہلے 5سال کی چھوٹ حاصل کی جائے،رحمان ملک
چین کوادائیگی میں پہلے 5سال کی چھوٹ حاصل کی جائے،رحمان ملک

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئررہنما اور سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ چین کوادائیگی میں پہلے 5سال کی چھوٹ حاصل کی جائے۔چین سے قرض واپسی بلاسوداورآسان اقساط پرطے کی جائیں۔سینیٹررحمان ملک نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے نام خط تحریر کیا ہے جس میں انھوں نے معاشی بحران کے حل کی تجاویزدیں ہیں۔خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی بینکوں کی قومی کنسورشیم تشکیل دی جائے۔یہ کنسورشیم بیرونی قرضوں کاایک چوتھائی بوجھ اٹھائے جبکہ کنسورشیم قرض کاایک چوتھائی آسان شرائط پراداکرے۔رحمان ملک کا کہنا ہے کہ بڑے شہروں اورشاہراہوں پرمیگاکمرشل پلاٹس بنائے جائیں۔میگاکمرشل پلاٹس کوبیرون ملک پاکستانیوں کوفروخت کیاجائے۔اس عمل سے بیرونی سرمایہ ملک میں آئے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -