اینکر پرسن غریدہ فاروقی کی ایسی تصاویر سامنے آگئیں کہ پاکستانیوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں

اینکر پرسن غریدہ فاروقی کی ایسی تصاویر سامنے آگئیں کہ پاکستانیوں کی آنکھیں ...
اینکر پرسن غریدہ فاروقی کی ایسی تصاویر سامنے آگئیں کہ پاکستانیوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اینکر پرسن غریدہ فاروقی کو لوگ ان کے تندوتیز سوالات کی وجہ سے تو جاتنے ہی ہیں لیکن ان کی خوبصورتی کے بھی معترف ہیں۔ دن بھر خبریں، تجزیے اور تبصرے کرنے والی غریدہ فاروقی اپنی وضع قطع پر بھی خاص توجہ دیتی ہیں یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر بھی وہ خاصی مقبول ہیں ۔ حال ہی میں انہوں نے اپنی نئی تصاویر ایک نئے انداز میں شیئر کی ہیں جو خوب پسند کی جارہی ہیں۔


غریدہ فاروقی نے اپنے بالوں کی قربانی دے کر نئے ہیر سٹائل کا انتخاب کیا ہے جو بظاہر مردانہ سا لگتا ہے لیکن خاتون اینکر پر خوب جچ گیا ہے جس کا ثبوت ان کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر پر لوگوں کا اظہار پسندیدگی ہے۔

انسٹاگرام پر غریدہ فاروقی کی تصاویر پر تبصروں کا جا ئزہ لینے کے بعد ہم نے تو یہی نتیجہ اخذ کیا ہے کہ 95 فیصد کے قریب تبصرے انتہائی مثبت ہیں جبکہ چند ایک ایسے ہیں جن میں خاتون اینکر کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے ۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے واؤ، آسم، نائس، بیوٹی فل، گارجیئس وغیرہ وغیرہ جیسے الفاظ میں غریدہ فاروقی کی تعریف کی گئی تاہم اسد خان نے خاتون اینکر کی منطقی تعریف کی ۔ انہوں نے کہا کہ غریدہ فاروقی کے بالوں کا نیا رنگ ان کے چہرے سے مطابقت رکھتا ہے۔

کائنات رفیع کو شاید غریدہ کا یہ انداز کچھ زیادہ ہی بھاگیا اور ممکنہ طور  پر انہوں نے بھی کچھ ایسا ہی کرنے کی ٹھان لی اسی لیے انہوں نے سیلون کا ایڈریس پوچھ لیا۔