وزیر اعظم 29 اکتوبر کو دورہ ملائیشیا پر روانہ ہوں گے

وزیر اعظم 29 اکتوبر کو دورہ ملائیشیا پر روانہ ہوں گے
وزیر اعظم 29 اکتوبر کو دورہ ملائیشیا پر روانہ ہوں گے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب کے دورے کے بعد 29 اکتوبر کو ملائیشیا روانہ ہوں گے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے بعد ملائیشیا کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم 29 اکتوبر کو دو روزہ دورے پر ملائیشیا روانہ ہوں گے، عمران خان ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد سے ملاقات کریں گے، وزیراعظم ملائیشین قیادت سے دو طرفہ دلچسپی کے امور پر بات چیت کریں گے، وزیراعظم کی چند روز قبل ملائشین ہم منصب سے ٹیلی فون پر بات بھی ہوئی تھی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -