خاتون ملازم کو سرڈھانپنے سے روکنے پر کمپنی کے سربراہ سے استعفیٰ لے لیا گیا
کراچی(ویب ڈیسک)کراچی کے ایک سوفٹ وئیرہاﺅس کے سربراہ سے ملازم خاتون کو حجاب کرنے سے منع کرنے پر استعفیٰ لے لیا گیا۔ملازم خاتون کو حجاب سے منع کرنے پر کریئٹو کیوس کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا تھا۔تنقید کے بعد کمپنی نے اپنے فیس بک پیج کے ذریعے ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کریئٹو کیوس سوفٹ وئیر سروسز کے سی ای او کو کام کرنے کی جگہ پر امتیازی سلوک برتنے پر مستغفی ہونے کے لیے کہہ دیا گیا ہے۔