پاکستان پریس کلب پیرس فرانس کی سولہویں سالگرہ اور حلف وفاداری کی تقریب بائیس اکتوبر کو ہوگی

پاکستان پریس کلب پیرس فرانس کی سولہویں سالگرہ اور حلف وفاداری کی تقریب بائیس ...
پاکستان پریس کلب پیرس فرانس کی سولہویں سالگرہ اور حلف وفاداری کی تقریب بائیس اکتوبر کو ہوگی

  

پیرس ( ایاز محمود ایاز) پاکستان پریس کلب پیرس فرانس کے صدر میاں محمد امجد اور جنرل سیکریٹری اشفاق چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان پریس کلب پیرس فرانس (رجسٹرڈ) کی سولہویں سالگرہ اور حلف وفاداری کی تقریب بائیس اکتوبر شام سات بجے ذائقہ ریسٹورنٹ ویلیئرز لابیل فرانس میں ہوگی۔ تقریب کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان معین الحق ہوں گے۔

تقریب میں لندن سے معروف اور سینئر صحافیوں جن میں جیو ٹی وی، اے آر وائی ٹی وی، دنیا نیوز ، سماء ٹی وی کے سربراہ بھی تشریف لائیں گے۔ یاد رہے کہ دو ہزار دو میں فرانس کے پہلے پریس کلب کا قیام عمل میں لایا گیا۔ صاحبزادہ عتیق الرحمن پریس کلب کے بانی صدر تھے۔ پریس کلب کے پلیٹ فارم سے فرانس میں پاکستانی طلباء اور نوجوانوں کو بہترین کارکردگی پر ایوارڈ دینے کا سلسلہ بھی پریس کلب نے شروع کیاتھا۔ اس کے علاوہ جن فرانسیسی باشندوں نے پاکستان کے بہترین امیج کے لئے خدمات انجام دیں ،ان کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ دو ہزار ایک میں پاکستانی کمیونٹی کے متفقہ پاکستان اتحاد اور دو ہزار چار میں بننے والی پاکستانی فیڈریشن میں پاکستان پریس کلب پیرس فرانس نے اہم کردار ادا کیا۔پاکستان میں زلزلہ زدگان ہوں یا سیلاب زدگان کی امداد کے لئے بھی پریس کلب کے ذمہ داران ہمیشہ کمیونٹی کے کندھے سے کندھا ملاکر کھڑے ہوئے ہیں۔ دو ہزار سترہ اور اٹھارہ میں پاکستانی کمیونٹی کے سب سے بڑے میلے پاکستان فیسٹیول کی کامیابی کے لئے بھی پریس کلب کے ذمہ داران نے پاکستان فیسٹیول کمیٹی کے ساتھ عملی طور پر حصہ لیا۔ پاکستان پریس کلب پیرس فرانس کے عہدیداروں سینئر نائب صدر ایاز محمود ایاز ، سیکریٹری انفارمیشن مہر راحیل رؤف ، وومن ونگ کی آصفہ ہاشمی اور جنرل سیکریٹری ناصرہ خان نے کہا کہ پریس کلب کے اراکین ہمیشہ کی طرح فرانس کی پاکستانی کمیونٹی کے اتحاد اور پاکستان کے مثبت امیج کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے اور اپنے قلم کے ذریعے فرانس کی پاکستانی کمیونٹی کی بے لوث خدمت کرتے رہیں گے۔

مزید :

تارکین پاکستان -