جعلی ڈگریاں فروخت کرنے والا ٹیچر گرفتار

جعلی ڈگریاں فروخت کرنے والا ٹیچر گرفتار
جعلی ڈگریاں فروخت کرنے والا ٹیچر گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ویب ڈیسک) اینٹی کرپشن ملتان نے جامع کراچی کی جعلی ڈگریاں فروخت کرنے والے سرکاری سکول کے ٹیچر کو گرفتار کر لیا -اینٹی کرپشن حکام کے مطابق زین فاطمہ نامی لڑکی نے درخواست دی کے گورنمنٹ ہائی سکول بلند پور میلسی کے استاد محمد نواز نے اس سے تین لاکھ روپے وصول کر کے بی اے کی جعلی ڈگری دی اس درخواست پر کاروائی کرتے ہوئے محمد نواز کو گرفتار کیا گیا اور عدالت سے سات روز کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیاگیا۔دوران تفیتش ملزم نے انکشاف کیا کے وہ ابتک 4 افراد کو بی اے اور ایل ایل بی کی جعلی ڈگریاں فروخت کرچکا ہے۔اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ملزم کا جامع کراچی کے چند اہلکاروں سے رابطہ ہے جو انہیں جعلی ڈگریاں فراہم کرتا ہے ملزم سے مزید تفیش جاری ہے -