اب رکشے والوں کا چالان نہیں ہوگا،چیف کراچی پولیس

اب رکشے والوں کا چالان نہیں ہوگا،چیف کراچی پولیس
اب رکشے والوں کا چالان نہیں ہوگا،چیف کراچی پولیس

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی پولیس چیف امیر شیخ نے کہا ہے کہ اب رکشے والوں کا 100 سے 150 سے زائد کا چالان نہیں ہوگا، کوئی رکشے والاچالان نہ بھرسکاتو وہ میں بھروں گا۔

کراچی پولیس چیف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پابندی لگائی تھی ایک افسرایک ہی رکشے والے کاچالان کرسکتاہے،اس کامطلب یہ نہیں کہ چالان کے بعدقوانین کی خلاف ورزی کریں۔انہوں نے کہا کہ ایک ہفتے بائیک والوں کیخلاف ون وے کے سوا کوئی چالان نہ کیاجائے، کچھ ٹریفک پولیس اہلکار اہم سڑکیں چھوڑکرسائیڈپربائیکرزکوپکڑلیتے ہیں،ٹریفک پولیس ناانصافی کریں تو ہمیں بتائیں، کسی نے بھی ناانصافی کی تو اس کےخلاف ایکشن لیں گے،شہری کیوں چاہتے ہیں پولیس افسرڈنڈالےکرکھڑاہو۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -