’’ رشتے سے انکارہوگیا‘‘ بیٹے اور بیٹیوں کے انتہائی تکلیف دہ مسئلہ کا روحانی حل 

’’ رشتے سے انکارہوگیا‘‘ بیٹے اور بیٹیوں کے انتہائی تکلیف دہ مسئلہ کا ...
’’ رشتے سے انکارہوگیا‘‘ بیٹے اور بیٹیوں کے انتہائی تکلیف دہ مسئلہ کا روحانی حل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سوال۔میری ایک بیٹی کی عمر بتیس سال ہوگئی ہے ۔اس نے ایم ایس سی کیہے ،بیٹے کی عمر بھی تیس ہے اور وہ گریجویٹ ہے ،جاب کرتا ہے۔میں کافی عرصہ سے بچوں کی شادیوں کے لئے پریشان ہوں، کوئی ڈھنگ کا رشتہ نہیں مل رہا ۔ کئی بار بات چلی ہے لیکن پھر انکار ہوجاتا ہے ۔ایسا کوئی پانچ سال سے ہورہا ہے ۔سمجھ نہیں آتی کہ جو لوگ منگنی تک کرنے کو آجاتے ہیں پھر وہ انکار کیوں کردیتے ہیں ۔میں بھی بیٹے والی ہوں لیکن جب کسی لڑکی کو دیکھا تو اسے پسند بھی کیا لیکن پھر لڑکی والوں نے ہی انکار کیا۔میں حیران ہوں کہ ایک جانب ہم کہتے ہیں کہ لڑکیوں کے لئے رشتے نہیں ملتے ۔میرا تجربہ ہے کہ لڑکوں کے رشتے بھی نہیں ملتے ۔میں نے دیکھا ہے کہ اکثر لوگ استخارہ کراتے ہیں اور پھر انکار کرتے ہیں،اسکی وجہ کیا ہوسکتی ہے ؟ میرے بچے پانچ وقت کے نمازی،تابعدار اور قبول صورت ہیں لیکن کوئی استخارہ کراکے انہیں کیسے رد کردیتا ہے ۔کیا یہ اللہ کی رضا ہے ؟(مسز امجد ،اسلام آباد)
جواب۔آپ کے سوال میں موجوددرد کو محسوس کیا جاسکتا ہے ۔دراصل یہ بہت سے لوگوں کا مسئلہ ہے ۔رشتوں کی تلاش اور رشتہ ملنے کے بعد استخارہ کرانے کا رواج اس لئے بھی عام ہوگیا ہے کہ لوگ خود کوئی فیصلہ نہیں کرتے ،اگر وہ تقویٰ اور توکل کی بنیاد پر استخارہ کریں یا کرائیں تو پھر ان کے سماجی رویوں میں نخوت تکبر اور دوسروں کی دل آزاری نہیں ہونی چاہئے ۔استخارہ کے لئے اب ہر کسی نے اپنا طریقہ اپنا لیا ہے یاایسے استخارہ کرنے والے دوکانداروں سے رہ نمائی لینی شروع کردی ہے جو شریعت کو نہیں سمجھتے ،نہ صالح اور متقی ہوتے ہیں ۔یہ رواج فیشن بنتا چلا جارہا ہے ۔استخارہ کرنے والے کے اپنے کیا معاملات ہیں ،اسکا جائزہ لینا چاہئے اور صاحب کمال و علم باشرع سے ہی استخارہ کرانا چاہئے یا پھر گھر میں جو فسق و فجور سے پرہیز کرتا ہو،نمازی ہو وہ خود استخارہ کرے اور پھر اسکی جزئیات پر غور کرے ۔شارٹ کٹ کی تلاش میں ہمارے ہاں ایسے رواجات پیدا ہورہے ہیں کہ ہم لوگ اپنے ذمہ داری دوسروں پر ڈال دیتے ہیں اور پھر افسردہ ہوکر ناکامی کا واویلا مچاتے ہیں ۔ 
آپ اپنے بچوں کی شادیوں کے لئے سورہ فتح کی روزانہ تلاوت کیا کریں اور بچوں کو بھی اس کا عادی بنائیں ۔ ماں باپ کی دعائیں بچوں کامقدر سنوارتی ہیں لیکن بچوں کاایمان اور ذوق عبادت بھی بہتر ہونا چاہئے ۔(استخارہ کے ذریعے ہر طرح کے معاملات کے حل میں رہ نمائی حاصل کرنے کے لئے اپنا نام ،والدہ کا نام ،شہر،کاروبار ،عمر مفصل سوال لکھ کر ای میل کریں ،جواب باری آنے پر دیا جائے گا systemtoday14@yahoo.com )

مزید :

روشن کرنیں -