جہانگیر ترین سے چودھری شجاعت، پرویزالٰہی کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین سے ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت اورسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال اورباہمی دلچسپی کے امورپرگفتگوہوئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین سے ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا،ملاقات میں مرکز اور پنجاب میں اتحادی حکومت کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال ہوا،تینوں رہنماو¿ں میں ملکی معاملات پرمل کرچلنے پراتفاق کیا گیا،ملاقات میں شہبازشریف کی گرفتاری اور اپوزیشن کے احتجاج پربھی بات چیت ہوئی۔
چودھری شجاعت نے جہانگیرترین کواپنی کتاب بھی پیش کی،اس موقع پر جہانگیر ترین کا کہناتھا کہ چودھری شجاعت حسین پاکستان کی سیاسی تاریخ کاروشن باب ہیں۔