اسحاق ڈاراثاثہ جات ریفرنس،ہجویری ٹرسٹ کے اکاﺅنٹس منجمدکئے جانے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسحاق ڈار اثاثہ جات ریفرنس میں ہجویری ٹرسٹ کے اکاﺅنٹس منجمدکئے جانے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقررکردی گئی،اسلام آبادہائیکورٹ کا2رکنی بنچ کل درخواست پرسماعت کرےگا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس میں ہجویری ٹرسٹ کے اکاﺅنٹس منجمد کئے جانے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی،اسلام آبادہائیکورٹ کا2رکنی بنچ کل درخواست پرسماعت کرےگا، 2رکنی بنچ جسٹس عامر فاروق اورجسٹس محسن اختر کیانی پرمشتمل ہے
واضح رہے کہ احتساب عدالت نے ہجویری ٹرسٹ کے اکاؤنٹس منجمدکرنےکاحکم دیا تھا۔