منگلاپاورہاؤس سے پن بجلی کی پیداوارمکمل طورپربندکر دی گئی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)منگلاپاورہاؤس سے پن بجلی کی پیداوارمکمل طورپربندکر دی گئی ہے۔ارسانے منگلاڈیم سے پانی کااخراج بھی بندکردیا۔پنجاب کی جانب سے پانی کی کم طلب کے باعث منگلاسے فراہمی بند کی گئی ہے۔ڈائریکٹرآپریشنزارسا کے مطابق
پنجاب 16ہزار،سندھ کو 30ہزارکیوسک پانی فراہم کیاجارہاہے جبکہ بلوچستان 5ہزاراورخیبرپختونخواکو 3100کیوسک پانی دیاجارہا ہے۔گندم کی کاشت پر پنجاب کوپانی کی فراہمی شروع کردی جائےگی۔