بھارتی سادھو نے اپنا مردانہ عضو ہی کاٹ ڈالا کیونکہ۔۔۔ وجہ ایسی کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے

بھارتی سادھو نے اپنا مردانہ عضو ہی کاٹ ڈالا کیونکہ۔۔۔ وجہ ایسی کہ آپ سوچ بھی ...
بھارتی سادھو نے اپنا مردانہ عضو ہی کاٹ ڈالا کیونکہ۔۔۔ وجہ ایسی کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک سادھو پر خاتون کے ساتھ ناجائز تعلقات کا الزام عائد کر دیا گیا، جس پر اس سادھو نے ایسا کام کر ڈالا کہ سن کر ہی مردوں کے اوسان خطا ہو جائیں۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق مدانی بابا نامی یہ سادھو بامنا ضلع کے گاﺅں کامسن میں رہتا ہے جہاں اس پر لوگوں کی طرف سے قریبی گاﺅں کی ایک خاتون کے ساتھ جنسی تعلقات کا الزام عائد کر دیا گیا۔ اس الزام پر دلبرداشتہ ہو کر اس سادھو نے اپنا عضو مخصوصہ ہی کاٹ ڈالا۔

رپورٹ کے مطابق سادھو کا کہنا ہے کہ وہ گاﺅں میں ایک خالی جگہ پر آشرم بنانا چاہتا ہے لیکن ایک گروپ اس کی مخالفت کر رہا تھا۔ اسی گروپ نے اس پر خاتون کے ساتھ تعلق کا الزام لگایا تاکہ اس کی ساکھ خراب کرکے اسے گاﺅں سے نکلوا سکے۔ رپورٹ کے مطابق عضو کاٹنے کے بعد سادھو کوفوری طور پر بامنا ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے اور اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -بین الاقوامی -