ہوائی جہاز کا ٹوائلٹ، فحش اداکار اور جہاز کا عملہ۔۔۔ ایسی شرمناک ویڈیو سامنے آگئی کہ ہنگامہ برپاہوگیا

ہوائی جہاز کا ٹوائلٹ، فحش اداکار اور جہاز کا عملہ۔۔۔ ایسی شرمناک ویڈیو سامنے ...
ہوائی جہاز کا ٹوائلٹ، فحش اداکار اور جہاز کا عملہ۔۔۔ ایسی شرمناک ویڈیو سامنے آگئی کہ ہنگامہ برپاہوگیا

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی فضائی کمپنی ڈیلٹا ایئرلائنز کی ایک پرواز میں مرد فلائٹ اٹینڈنٹ فحش فلموں کے اداکار کے ساتھ ایسی شرمناک حرکات کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا کہ کمپنی نے اسے فوری طور پر نوکری سے ہی نکال دیا۔ ویب سائٹ انڈی 100کے مطابق ہم جنس پرستی پر مبنی فحش فلموں میں کام کرنے والا اداکار آسٹن وولف اس پرواز میں سوار تھا۔ جہاں میل فلائٹ اٹینڈنٹ اس کے ساتھ ٹوائلٹ میں گیا اور دونوں جنسی عمل میں مشغول ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق کسی شخص نے، جو مبینہ طور پر پرواز کے عملے ہی کا رکن تھا، ان دونوں کی قابل اعتراض حالت میں ویڈیو بنا لی اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ کر دی۔ ویڈیو جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور ڈیلٹا ایئرلائنز کے حکام تک بھی پہنچ گئی جنہوں نے اس میل فلائٹ اٹینڈنٹ، جو 20سے 25سال کا نوجوان بتایا جاتا ہے، کو نوکری سے نکال دیا۔ ایئرلائنز کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ”اس فلائٹ اٹینڈنٹ نے انتہائی غیرذمہ دار روئیے کا مظاہرہ کیا جس پر اسے نوکری سے نکالا گیا۔ ہم اس معاملے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -