شادی سے پہلے دولہا کو برہنہ کرکے سڑک پر باندھ دیا گیا کیونکہ۔۔۔

شادی سے پہلے دولہا کو برہنہ کرکے سڑک پر باندھ دیا گیا کیونکہ۔۔۔
شادی سے پہلے دولہا کو برہنہ کرکے سڑک پر باندھ دیا گیا کیونکہ۔۔۔

  

میڈرڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک برطانوی دولہاشادی سے قبل اپنے دوستوں کے ساتھ چھٹیاں منانے سپین کے سیاحتی شہر بینیڈروم گیا جہاں دوستوں نے اس کے ساتھ ایسی حرکت کر دی کہ ہر کوئی دیکھ کر ایسی دوستی سے ہی تائب ہو جائے۔ دی مرر کے مطابق اس نوجوان کے دوستوں نے اسے برہنہ کرکے بھرے بازار میں کھمبے کے ساتھ باندھ دیا جہاں سے سینکڑوں کی تعداد میں سیاح گزر رہے تھے۔اس کے جسم پر کوئی لباس نہیں تھا، صرف اس کی آنکھوں پر سیاہ چشمہ تھا۔ اس نے اپنے پوشیدہ عضو کو دونوں ہاتھوں سے ڈھانپ رکھا تھا۔

رپورٹ کے مطابق دوستوں نے اس کے آگے زمین پر ایک ہیٹ بھی رکھ دیا تاکہ آتے جاتے لوگ اس میں سکے ڈالتے جائیں۔ اس انوکھے منظر نے سیاحوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کرا لی اور وہ اس برہنہ دولہا کے ساتھ سیلفیاں بناتے رہے تاہم بینیڈروم کے مقامی افراد کو ان برطانوی نوجوانوں کی یہ حرکت بہت ناگوار گزری۔ جوڈز لورینٹ نامی ایک خاتون نے ٹوئٹر پر اس شخص کی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ”اس طرح کی سیاحت ہمارے ملک کو بدنام کر رہی ہے۔“ لیزا ڈیویس کا کہنا تھا کہ ”انتہائی گھٹیا حرکت، میں بینیڈروم سے محبت کرتی ہوں لیکن اس طرح کی حرکت قطعی ناقابل قبول ہے جب بچے بھی آس پاس پھر رہے ہوں۔“ پیپا ویلرو نامی ایک صارف نے لکھا کہ ”ایسے لوگ ہمارے شہر کو تباہ کر رہے ہیں اور ہمارے سیاست دان بھی انہیں ایسا کرنے کی اجازت دے رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ہمیں آئے روز ایسے شرمناک مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -