دبئی میں پاکستانی شخص نے اپنی سابقہ محبوبہ کے گھر 3 دوستوں کو بھیج دیا تاکہ وہ۔۔۔ انتہائی شرمناک خبر آگئی

دبئی میں پاکستانی شخص نے اپنی سابقہ محبوبہ کے گھر 3 دوستوں کو بھیج دیا تاکہ ...
دبئی میں پاکستانی شخص نے اپنی سابقہ محبوبہ کے گھر 3 دوستوں کو بھیج دیا تاکہ وہ۔۔۔ انتہائی شرمناک خبر آگئی

  

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں ایک چینی لڑکی نے اپنے پاکستانی بوائے فرینڈ سے قطع تعلقی کر لی جس پر اس نوجوان نے بدلہ لینے کے لیے ایسا کام کر ڈالا کہ سن کر ہر پاکستانی شرم سے پانی پانی ہو جائے۔ خلیج ٹائمز کے مطابق اس نوجوان نے اپنے تین دوستوں کو 25سالہ چینی لڑکی کے انٹرنیشنل سٹی اپارٹمنٹ میں بھیج دیا تاکہ وہ اسے جنسی طور پر ہراساں کریں اور اس سے نقدی وغیرہ لوٹ لیں۔

واقعے کے بعد لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ ”تینوں ملزمان نے میرے اپارٹمنٹ پر آ کر ڈور بیل بجائی اور میرے دروازہ کھولنے پر اندر گھس آئے۔ انہوں نے مجھے پکڑ کر برہنہ کر دیا اور میرے ہاتھ باندھ کر منہ پر بھی ٹیپ لگا دی۔ ان تینوں نے اپنے ہاتھوں پر دستانے پہن رکھے تھے۔ مجھے برہنہ حالت میں باندھ کر فرش پر پھینکنے کے بعد انہوں نے اپارٹمنٹ کی تلاشی لی اور میرا فون اور 12ہزار درہم (تقریباً4لاکھ 35ہزار روپے) لوٹ کر چلے گئے۔“

لڑکی کا کہنا تھا کہ ”وہ لوگ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت آئے تھے اور انہیں میرے سابق بوائے فرینڈ نے بھیجا تھا۔“ رپورٹ کے مطابق پولیس نے لڑکی کے سابق بوائے فرینڈ کو گرفتار کرکے تفتیش کی تو اس نے اعتراف جرم کر لیا۔لڑکے نے بتایا کہ ”میں تعلق ختم کرنے پر لڑکی سے بدلہ لینا چاہتا تھا، جس کے لیے میں نے اپنے دوستوں کو اس کے اپارٹمنٹ میں بھیجا۔ پولیس نے نوجوان کو عدالت میں پیش کر دیا ہے جہاں سے 8نومبر کو فیصلہ متوقع ہے۔

مزید :

عرب دنیا -