مشکلات میں گھرے پاکستانیوں کے لئے ایک اور انتہائی خطرناک خبر آگئی، امیدوں پر پانی پھر گیا کیونکہ۔۔۔
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سخت مشکلات میں گھر پاکستانیوں کے لیے ایشیاءپیسیفک گروپ کی طرف سے بھی ایک بری خبر آ گئی ہے جس کے وفد نے اپنی رپورٹ کہہ دیا ہے کہ منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کی روک تھام کے لیے پاکستان کے اقدامات غیر تسلی بخش ہیں اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے مقرر کردہ معیار پر پورے نہیں اترتے۔ڈیلی ڈان کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشیاءپیسیفک گروپ کے وفد نے اپنی حتمی رپورٹ تمام متعلقہ ایجنسیوں کے حکام تک پہنچا دی ہے جس میں پاکستان کے اندر مطلوبہ قوانین کے فقدان، مختلف اداروں کی کمزوریوں اور میکانزم اور ریگولیشنز کی خامیاں بیان کی گئی ہیں۔
وفد نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے پاکستان جس رفتار سے کام کر رہا ہے، اس کے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی ’گرے لسٹ‘ سے باہر نکلنے کے امکانات نہیں ہیں۔وفد نے گزشتہ جمعہ کے روز اپنے طویل دورے کی اپنی اختتامی میٹنگ کی۔ اس دورے کے دوران وفد نے داخلہ، خزانہ، خارجہ اور قانون کے محکموں کے حکام، سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان، سٹیٹ بینک آف پاکستان، نیشنل کاﺅنٹر ٹیررازم اتھارٹی، ایف آئی اے، ایف بی آر، نیب، اینٹی نارکوٹکس فورس، فنانشل مانیٹرنگ یونٹ، سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز اور انسداد دہشت گردی کے صوبائی محکموں کے حکام سے ملاقاتیں کیں۔ایشیاءپیسیفک کی ایک ٹیم آئندہ برس مارچ اور اپریل میں دوبارہ پاکستان کا دورہ کرے گی۔