روس کا امریکا پر داعش کو شام اور عراق سے افغانستان منتقل کرنے کا الزام

روس کا امریکا پر داعش کو شام اور عراق سے افغانستان منتقل کرنے کا الزام
روس کا امریکا پر داعش کو شام اور عراق سے افغانستان منتقل کرنے کا الزام

  

ماسکو(صباح نیوز)روس نے امریکا پر داعش کو شام سے عراق اور افغانستان منتقل کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ روسی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی اقدام کے روس کے پاس ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے امریکا پر یہ الزام عائد کیا ہے کہ امریکا شام میں موجود داعش کے جنگجوں کو افغانستان اور عراق منتقل کررہا ہے۔ ہمارے لیے یہ بات باعث تشویش ہے کہ امریکا داعشی جنگجوں کو شام سے عراق اور افغانستان بھیج رہا ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ ہمارے پاس اس دعوے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔روسی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ہمیں ایسی دستاویزات ملی ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ افغانستان میں داعش کو مضبوط کرنے کا ایک نیا پروگرام تیار کیا جا رہا ہے اور اس پروگرام میں امریکا بھی پیش پیش ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے قرائن اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ واشنگٹن داعش کے جنگجوں کو شام سے عراق اور افغانستان سمگل کررہا ہے۔ انہوں نے امریکا اور دیگر عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ داعش کو عراق اور افغانستان میں منظم کرنے سے متعلق شبہات کا ازالہ کریں یا اس کی وضاحت کریں۔

مزید :

بین الاقوامی -