ضمنی انتخاب،آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کا امید وار آگے ،غیر حتمی نتائج

ضمنی انتخاب،آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کا امید وار آگے ،غیر حتمی نتائج
ضمنی انتخاب،آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کا امید وار آگے ،غیر حتمی نتائج

  

مظفر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )آزاد کشمیر میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے نتائج بھی سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں جس کے مطابق مسلم لیگ ن کے امید وار آگے ہیں ۔تفصیل کے مطابق آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 18میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے چار پولنگ اسٹیشن کا غیر حتمی نتیجہ سامنے آگیا ہے جس کے مطابق مسلم لیگ ن کے عامر الطاف 757ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پیپلز پارٹی کے امید وار غلام صادق 230ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر ہیں۔اس حلقے سے تحریک انصاف کے امید وارسردار سوارخان تیسرے نمبر پر ہیں ۔

واضح رہے کہ ایل اے 18سے کامیاب امید وارخان بہادر خان کا انتقال ہو گیا تھا جس کے بعد اس حلقے میں دوبارہ انتخاب کرایا گیا ۔

مزید :

قومی -