گھریلو ملازمہ کنزہ پر تشدد کا معاملہ،چائلڈ پروٹیکشن بیورومیں مقدمہ درج کر لیا گیا : سی پی او عباس احسن
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سی پی او عباس احسن نے کہا ہے کہ بچی پر تشدد کاچائلڈ پروٹیکشن بیورومیں مقدمہ درج کر لیا گیاہے۔
تفصیلات کے مطابق تشدد کا شکار11 سال کی گھریلوملازمہ کنزہ کے معاملے پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عباس احسن کا کہناتھا کہ ہمیں سوشل میڈیا کے ذریعے کنزہ کے حوالے سے پتا چلا، اے ایس آئی کومعطل کرنے کے بعد بھی اسکے خلاف ایکشن لیا جائے گا ، ابتدائی رپورٹ کے مطابق کنزہ پرمختلف اوقات میں تشدد کیا گیا۔سی پی او نے کہا کہ کنزہ کے جسم پرتشدد کے نشانات موجود ہیں،ایک انجری سرپرہے، بچی کیسرپرلگی چوٹ گہری ہے اور3 ٹانکے بھی لگائے گئے،بچی پر تشدد کاچائلڈ پروٹیکشن بیورومیں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔کنزہ ڈاکٹرمحسن ریاض کے گھرملازمہ تھی،ڈاکٹر عمارہ ریاض نے گھریلو ملازمہ کنزہ پر تشدد کیا۔