داعش نے تاوان کی ادائیگی پراقلیتی گروہ کے 27میں سے 6 مغویوں کو رہا کردیا

داعش نے تاوان کی ادائیگی پراقلیتی گروہ کے 27میں سے 6 مغویوں کو رہا کردیا
داعش نے تاوان کی ادائیگی پراقلیتی گروہ کے 27میں سے 6 مغویوں کو رہا کردیا

  

دمشق(این این آئی) شام میں داعش جنگجوؤں نے اقلیتی گروہ دروز کے 27 پیروکاروں میں سے 6 کو رہا کردیا ہے۔ اغوا شدگان اقلیتی گروہ دروز سے تعلق رکھتے تھے جنہیں داعش نے رواں برس جولائی میں سویدہ صوبے میں حملے کے دوران اغوا کیا تھا۔

اقوام متحدہ کے مبصرین انسانی حقوق برائے شام کے گروپ سربراہ نے میڈیا کو بتایا کہ داعش جنگجوؤں نے ان افراد کو قیدیوں کے تبادلے اور تاوان کی ادائیگی کے بعد رہا کیا ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں مزید افراد کو جلد ہی رہا کردیا جائے گا۔ آبزرویٹری سربراہ عبدالرحمان کا مزید کہنا تھا کہ مغویوں کی رہائی کیلئے 60 داعش قیدیوں کو آزاد کیا گیا ہے جبکہ ایک ملین فی مغوی کے حساب سے 27 ملین ڈالر تاوان کی ادائیگی کی گئی ہے۔داعش سے مذاکرات میں مقامی قبائلی قیادت اور معززین نے تعاون کیا۔ واضح رہے کہ شام میں داعش سربراہ ابوبکر البغدادی نے اپنی خلافت کے قیام کا اعلان کرکے حکومت کے خلاف علم بغاوت بلند کیا تھا تاہم شام اور اتحادی افواج نے طویل جنگ کے بعد 90 فیصد سے زائد علاقے سے داعش کا خاتمہ کردیا ہے تاہم اب بھی کچھ علاقوں میں داعش کا تسلط برقرار ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -