تحریک انصاف کو ہوم گراﺅنڈ پر بڑا دھچکا ، کراچی سے قومی و صوبائی اسمبلیوں کی دونوں نشستوں پر میدان مار لیا ،ایم کیو ایم کا نتائج تسلیم کرنے سے انکار

تحریک انصاف کو ہوم گراﺅنڈ پر بڑا دھچکا ، کراچی سے قومی و صوبائی اسمبلیوں کی ...
تحریک انصاف کو ہوم گراﺅنڈ پر بڑا دھچکا ، کراچی سے قومی و صوبائی اسمبلیوں کی دونوں نشستوں پر میدان مار لیا ،ایم کیو ایم کا نتائج تسلیم کرنے سے انکار

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کو ہوم گراﺅنڈ کو بڑا دھچکا ، گورنر کے پی کی خالی کردہ نشست پر ہار گئی ، ا ےاین پی کے امیدوار صلاح الدین ضمنی انتخابات میں 11416ووٹ حاصل کرکے جیت گئے  جبکہ کراچی سے قومی وصوبائی اسمبلیوں کی دونوں نشستوں تحریک انصاف نے میدان مار لیاہے ۔

دنیا نیوز کے مطابق گورنر کے پی شاہ فرمان کی خالی کردہ نشست پی کے 71کے تمام پولنگ سٹیشز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار صلاح الدین 11416ووٹ لیکر فاتح قرار پائے ہیں جبکہ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے امیدوارر ذوالفقار خان10004ووٹ لیکر دوسرے نمبر پررہے ۔ عوامی نیشنل پارٹی کے کارکن اپنے امیدوار کی کامیابی پر سڑکوں پر آگئے اور جشن منانا شروع کردیا ۔

 کراچی سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 240کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار آفتاب حسین صدیقی 32326ووٹ لیکرکامیاب جبکہ ان کےمدمقابل ایم کیو ایم کے امیدوار صادق افتخار 13985ووٹ لیکر دوسر ے نمبر پررہے۔ کراچی سے پی ایس111سے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے شہزاد قریشی11658 لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ ان کےمدمقابل پیپلز پارٹی کے فیاض پیر زادہ 4991ووٹ لیکر دوسر ے نمبر پررہے۔

 کراچی سے قومی و صوبائی اسمبلیوں کی  دونشستوں سے کامیابی پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے جشن منانا شروع کردیا اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں ، کارکنوں نے جیت کی خوشی میںسڑکوں پر نکل جشن منایا اور مختلف مقامات پر آتشبازی کے شاندار مظاہرے بھی کئے گئے ۔دوسری جانب ایم کیوایم نے کراچی میں ضمنی انتخابات کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار کردیاہے ۔

مزید :

قومی -Breaking News -اہم خبریں -