لاہور:یکم جنوری سے بغیر لائسنس ڈرائیورز کےخلاف بھرپور کریک ڈاﺅن کیا جائےگا:سی ٹی او
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف ٹریفک آفیسر لاہورکیپٹن(ر)لیاقت علی ملک نے کہاکہ عدالتی احکامات کی روشنی میں بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی،موٹرسائیکل،رکشہ وغیرہ چلانے والوں پر سختی کی جائےگی اور اس بات کو یقینی بنایا جائےگا کہ کوئی بھی شہری بغیر ڈرائیونگ لائسنس موٹر سائیکل،گاڑی لےکر روڈ پر نہ آ سکے۔ اس ضمن میں شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کی افادیت،حصول اور طریقہ کار بارے مفصل آگاہی دی جائےگی۔
ترجمان ٹریفک پولیس لاہور کے مطابق سی ٹی او کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک ، پرنٹ اور سوشل میڈیا کے ذریعے کارروائی سے قبل شہریوں کو بھر پور آگاہی دی جا ئےگی۔انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں مختلف مقامات پر18ڈرائیونگ لائسنس سنٹرز قائم ہیں۔شہری لرنر پرمٹ کے ساتھ ساتھ شہر کے مختلف ڈرائیونگ لائسنسنگ سنٹر لبرٹی مارکیٹ،کینٹ لرنر بوتھ،ریلوے اسٹیشن،DHAفسیلیٹشن سنٹر ،ارفع کریم آئی ٹی ٹاور،مون مارکیٹ اقبال ٹاﺅن،فسیلیٹشن سنٹر لوئر مال،پاجیاں چوک رائےونڈ روڈ،سیکٹر اچھرہ اورٹاﺅنشپ میںقائم ڈرائیونگ لائسنسنگ سنٹرز سے ڈوپلیکٹ، پرانے لائسنس کی تجدید اورانٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس بنوا سکتے ہیں،جبکہ ڈرائیونگ ٹیسٹنگ کے کےلئے تین ٹریفک سنٹرزپولیس لائن مناواں،ڈیفنس اور ارفع کریم آئی ٹی سنٹر ہیں،شہریوںکو تمام لائسنسنگ سنٹرز پر فری ڈرائیونگ لائسنس فائلیں فراہم کی جا رہی ہیں ۔ڈوپلیکیٹ لائسنس کے حصول کےلئے شہری گمشدگی رپورٹ،شناختی کارڈ کی کاپی،دو عدد تصاویر اور فارم(LLD)جبکہ رینول لائسنس کےلئے فارم(E)،دو عدد تصاویر اورشناختی کارڈ کی کاپی جبکہ انٹرنیشنل لائسنس کےلئے شہری کا پاسپورٹ کے ہمراہ تشریف لاسکتے ہیں۔سٹی ٹریفک پولیس کی ویب سائیٹwww.ctplahore.gop.pkپر ڈوپلیکٹ،رینول اور فریش لائسنس کی فائل ڈاﺅن لوڈ کی جاسکتی ہیں۔ شہری مزید راہنمائی اور سہولت کےلئے پولیس ہیلپ لائن15پر کال کر سکتے ہیں۔ کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک نے کہاکہ شہر ی دوران ڈرائیونگ لائسنس ہمراہ رکھیں۔شہری ڈرائیونگ لائسنس کے بارے مزید جاننے اور ٹریکنگ کےلئے اپنے موبائل فون سے DLIMSاپلیکیشن ڈاﺅن لوڈ کر سکتے ہیں۔یکم جنوری سے بغیر ڈرائیونگ لائسنس ڈرائیورز کےخلاف بھرپور کریک ڈاﺅن کیا جائےگا اور اس بات کو یقینی بنا یا جائےگا کہ کوئی بھی شہری بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی /موٹر سائیکل نہ چلاپائے،ان کا کہنا تھا کہ دوران ڈرائیونگ شہری کے پاس ڈرائیونگ لائسنس کا ہونا خود اعتمادی کی علامت ہے۔