شراب کے نشے میں ٹن ہیڈ کانسٹیبل کی ساتھی کے ہمراہ ڈولفن فورس کے اہلکاروں پر فائرنگ

شراب کے نشے میں ٹن ہیڈ کانسٹیبل کی ساتھی کے ہمراہ ڈولفن فورس کے اہلکاروں پر ...
شراب کے نشے میں ٹن ہیڈ کانسٹیبل کی ساتھی کے ہمراہ ڈولفن فورس کے اہلکاروں پر فائرنگ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) شمالی چھاونی کے علاقے میں نشے میں دھت ہیڈ کانسٹیبل اور ساتھی نے اپنے ہی پیٹی بھائیوں پر فائرنگ کر دی ، ایس ایس پی کی جانب سے بنائے گئے سپیشل اسکواڈکے ہیڈ کانسٹیبل حیدر راجپوت نے ساتھی سے مل کر پہلے ڈولفن فورس پھر مخافظوں پر فائرنگ کی 15کی کال پر پولیس نے ہیڈ کانسٹیبل کو ساتھی سمیت گرفتار کر کے ملزمان کے خلاف شراب نوشی اور ہوائی فائرنگ کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد اویس نے ایک سپیشل اسکواڈ تشکیل دیا تھا جو سی آئی اے کوتوالی میں انسداد دہشت گردی اور انسداد اسلحہ و منشیات کے طورپر کام کر رہا تھا اس اسکواڈ کے ہیڈ کانسٹیبل حیدر راجپوت اور ساتھی محمد علی کو ڈولفن اہلکاروں نے روکنے کی کوشش کی اس دوران حیدر راجپوت نے ڈولفن اہلکاروں کو ڈرانے کےلیے ہوائی فائرنگ شروع کر دی پیچھا کرنے پرحیدر اور اس کے ساتھی نے دوبارہ فائرنگ شروع کر دی اور شمالی چھاونی کے حساس علاقے میں غائب ہو گئے اس دوران محافظوں نے 15پر کال نامعلوم افراد کی جانب سے فائرن گ کال چلا دی جس پر پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کا پیچھا کرتے ہوئے ان کو گرفتار کر کے شراب نوشی اور ہوائی فائرنگ کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا اس حوالے سے ایس پی سی آئی اے کاکہنا ہے کہ ہیڈ کانسٹیبل کے خلاف محکمانہ کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی ۔

مزید :

جرم و انصاف -