24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں933 ٹریفک حادثات، 589افراد شدید زخمی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں933 روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جبکہ 589افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔445معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات میں10افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کیں گئیں۔ ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (63فیصد )موٹر سائیکلز ایکسیڈنٹ کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اورلین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں، اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں448ڈرائیوز،20کم عمرڈرائیورز455مسافراور141پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ272ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت288متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد79حادثات میں97متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان76حادثات میں81متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1044متاثرین میں829مرد اور215خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں144فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور553افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 347زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں771موٹر سائیکلز،122آٹو رکشے،91موٹر کاریں،44وین11مسافربسیں،32ٹرک اور113دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔