بیورو کر یسی تعاون نہیں کرتی ، عمران خان ملکی تاریخ کے پہلے وزیر اعظم ہیں جنہوں نے یہ بات کی :سلمان غنی

بیورو کر یسی تعاون نہیں کرتی ، عمران خان ملکی تاریخ کے پہلے وزیر اعظم ہیں ...
بیورو کر یسی تعاون نہیں کرتی ، عمران خان ملکی تاریخ کے پہلے وزیر اعظم ہیں جنہوں نے یہ بات کی :سلمان غنی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار سلمان غنی نے کہاہے کہ عمران خان پاکستان کی سیاسی تاریخ میں پہلے وزیر اعظم ہیں جنہوں نے کہا ہے کہ پولیس اور بیوروکریسی میرے ساتھ تعاون نہیں کررہی ،اب تک وزیر اعظم نے جن لوگوں کو بیورو کریسی کی ذمہ داری دی ہے وہ ناکام ہوئے ہیں، اگر وزیر اعظم یہ کہہ رہاہے کہ بیور و کریسی اس کے ساتھ تعاون نہیں کررہی تو یہ بہت بڑی ناکامی ہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“ میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان غنی نے کہا کہ جو منتخب ارکان اسمبلی ہوتے ہیں وہ کبھی اپنا بھرم نہیں ٹوٹنے دیتے ، عمران خان پاکستان کی سیاسی تاریخ میں پہلے وزیر اعظم ہیں جنہوں نے کہا ہے کہ پولیس اور بیوروکریسی میرے ساتھ تعاون نہیں کررہی ،اب تک وزیر اعظم نے جن لوگوں کو بیورو کریسی کی ذمہ داری دی ہے وہ ناکام ہوئے ہیں، اگر وزیر اعظم یہ کہہ رہاہے کہ بیور و کریسی اس کے ساتھ تعاون نہیں کررہی تو یہ بہت بڑی ناکامی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک عمران خان کے منہ سے سب سے زیادہ کسی پولیس افسر کی تعریف سنی ہے تو وہ ناصر خان درانی ہے ۔ انہوں نے انکشاف کیاکہ ناصر درانی کی صحت بالکل ٹھیک ہے اور ان کا چھوڑ جانا اس بات کا متقاضی ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو اپنی مشاورت کا سلسلہ وسیع کرناچاہئے ، حکومت میں آنے سے پہلے بہت سے لوگ عمران خان کی مشاور ت میں شامل تھے ، اس وقت کہیں نہ کہیں کوئی گڑ بڑ ضرورہے ، کوئی بیورو کریٹ اس وقت پوسٹنگ میں دلچسپی نہیں لے رہا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرنی چاہئے ، حکومتی رٹ اصل چیز ہوتی ہے ، پنجاب پانچ جگہوں سے نہیں چل سکتا ، اس کو ایک جگہ سے ہی چلانا ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان اور معاملات پر توبولتے ہیں لیکن کشمیر پر وہ بھی نہیں بولتے ، میں کشمیر پر بھارتی مظالم پر موقف لینے کیلئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو فون کرتارہاہوں لیکن وہ فون نہیں اٹھارہے ۔

مزید :

قومی -