مشی گن، تجہیز و تکفین کے مرکز سے 60 شیر خوار بچوں کی باقیات برآمد

مشی گن، تجہیز و تکفین کے مرکز سے 60 شیر خوار بچوں کی باقیات برآمد
مشی گن، تجہیز و تکفین کے مرکز سے 60 شیر خوار بچوں کی باقیات برآمد

  

واشنگٹن (این این آئی)امریکا کے شہر ڈیٹروئٹ میں پولیس نے 60 سے زیادہ شیرخوار بچوں اور جنینوں کی باقیات برآمد ہوئی ہیں جن کو تجہیز و تکفین کے ایک مرکز میں چْھپایا گیا تھا، پولیس اس امر کوانتہائی تشویش ناک قرار دے رہی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مشی گن ریاست کے اس شہر میں تجہیز و تکفین کے ایک دوسرے مرکز سے 11 شیرخوار بچوں کی لاشیں ملی ہیں ان لاشوں کو لکڑی کی ایک پَرت میں چْھپایا گیا تھا۔ڈیٹروئٹ کے پولیس چیف کا کہنا ہے کہ حکام ابھی تک ان دونوں واقعات کے درمیان تعلق کو نہیں جان سکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شہر اور ریاست کی انتظامیہ اور وفاقی تحقیق کار انسانی باقیات کی نامناسب طریقے سے ذخیرہ کاری کی تحقیقات کے لیے ایک ٹاسک فورش تشکیل دینے کے لیے کوشاں ہیں۔

تحقیق کاروں کی ٹیم ملنے والی باقیات کی عمروں اور شناخت کا تعین کرنے پر کام کر رہے ہیں۔مشی گن ریاست میں لائسنسنگ اینڈ ریگولیٹری افیئرز کی انتظامیہ نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ پیری فیونرل ہوم میں ابتر صورت حال اور سنگین لاپروائی سامنے آنے کے بعد تجہیز و تکفین کے اس مرکز کا لائسنس منسوخ کر کے اْس بند کر دیا گیا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -