سابق آئی جی پنجاب محمد طاہر ہر کام ناصر درانی سے پوچھ کر کرتے تھے اور یہی وجہ ناصر درانی کے جانے کا سبب بنی :خاور گھمن کا انکشاف

سابق آئی جی پنجاب محمد طاہر ہر کام ناصر درانی سے پوچھ کر کرتے تھے اور یہی وجہ ...
سابق آئی جی پنجاب محمد طاہر ہر کام ناصر درانی سے پوچھ کر کرتے تھے اور یہی وجہ ناصر درانی کے جانے کا سبب بنی :خاور گھمن کا انکشاف

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صحافی خاور گھمن نے انکشاف کیاہے کہ سابق آئی جی پنجاب محمد طاہر ہر کام تقرر و تبادلے ناصر درانی سے پوچھ کر کررہے تھے اور نا صر درانی وہ کام نہیں کررہے تھے جس کیلئے ان کولایا گیا تھا ، یہ بات ناصر درانی کے جانے کی وجہ بنی ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“ میں گفتگو کرتے ہوئے صحافی خاور گھمن نے کہا کہ عمران خان کو اس بات کا علم ہے کہ پچھلے تیس سال سے ہماری بیورو کریسی کو بری طرح سیاست زدہ کردیا گیاہے ، اب بھی بہت سے بیورو کریٹس خود کو پیپلز پارٹی والا اور مسلم لیگ ن والا کہنے میں کوئی عار خیال نہیں کرتے ۔ انہوں نے کہا کہ بیورو کریسی کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کو بات کرنے کی ضرورت نہیں تھی بلکہ شہزاد ارباب کوآگے آنا چاہئے تھا اور کہنا چاہئے تھا کہ کن وجوہات کی بناءپر بیورو کریسی کام نہیں کررہی اور اس حوالے سے کیا اقدمات کئے جارہے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کے مشیروں کو ایک چیز سمجھنی چاہئے کہ وہ آئین کے مطابق چیف ایگزیکٹو ہیں اوروہ کسی بھی شخص کو اہم عہدے پر لگا سکتے ہیں، اب اگر وہ گلہ کرتے ہیں کہ فلاں شخص میرے ساتھ تعاون نہیں کررہا تو آپ اس کو عہدے سے الگ کردیں ۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی پنجاب محمد طاہر ہر کام تقرر وتبادلے ناصر درانی سے پوچھ کرکررہے تھے اور ناصر درانی صاحب جس کام کے لئے آئے تھے وہ نہیں کررہے تھے اور یہی وجہ ان کے جانے کا باعث بنی ۔

مزید :

قومی -