فاروق ستار نے اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہے: مصطفی کمال

فاروق ستار نے اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہے: مصطفی کمال
فاروق ستار نے اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہے: مصطفی کمال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(آن لائن)چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ فاروق ستار کو خود اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے بہادرآباد والوں کے لئے نیک تمنائیں اور دعائیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا نما ئندگان سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہناتھا کہ جس طرح لوگوں نے الیکشن مہم میں جوش جزبہ دکھایا ہے میں پرامید ہوں ہمارے لوگ ہر ہر گھر پر ووٹ مانگنے گئے ہیں پچھلے ضمنی الیکشن سے زیادہ ٹرن آؤٹ ہوگا۔ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ فاروق ستار خود ہی اپنے آپ کو ڈسکس کرتے ہیں میرا دل نرم ہے سخت نہیں ہے ۔فاروق ستار کے حوالے سے اپنے سابقہ فیصلے پر قائم ہوں۔واضح رہے کہ مصطفیٰ کمال نے فاروق ستار کے لئے پی ایس پی کے دروازے بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔