خواتین کے لئے کسی بھی شعبے میں کام کرنا بہت مشکل ہوتا ہے: سجل علی

خواتین کے لئے کسی بھی شعبے میں کام کرنا بہت مشکل ہوتا ہے: سجل علی
خواتین کے لئے کسی بھی شعبے میں کام کرنا بہت مشکل ہوتا ہے: سجل علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(یواین پی )اداکارہ سجل علی نے کہا ہے کہ خواتین کے لئے کسی بھی شعبے میں کام کرنا بہت مشکل ہوتا ہے ،حالات اب پہلے سے بدل چکے ہیں اور ہر شعبہ زندگی میں پڑھے لکھے لوگ آگے آرہے ہیں مگر اس کے باوجود بھی خواتین کو مسائل درپیش ہوتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران سجل علی کا کہناتھا کہ میں نے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا تو خوش قسمتی سے مجھے ایسے لوگ ملے جنہوں نے قدم با قدم میری رہنمائی کی اور ساتھ مجھے اس بات کا احساس بھی دلایا کہ ہر جگہ پر برے لوگ ہی نہیں ہوتے۔میں نے اپنے کریئر میں سینکڑوں لوگوں کے ساتھ کام کیا مگر خدا کا شکر ہے کہ میرے ساتھ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے کریئر کا جب آغاز کیا تو مجھے توقع بھی نہیں تھی کہ میں اتنی مقبول اداکارہ بن جاوں گی اور اب مجھے اپنی ساکھ کو برقرار کھنے کے لئے بہتر سے بہتر کام کرنا پڑتا ہے۔

مزید :

تفریح -