عمرا ن خان نے اہم عہدوں پر ہلکے لوگ لگائے ،ایاز امیر کا دعویٰ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ایاز امیر نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے تین چار اہم عہدوں پر ہلکے لوگ لگائے ہیں ، ان میں سے ایک کے بارے میں ٹی وی پر دوتین خبریں آئیں اور وہ اس کے متحمل نہ ہوسکے اور چھوڑ کرچلے گئے ۔
دنیا نیوز کے پر وگرام ”تھنک ٹینک“ میں گفتگو کرتے ہوئے ایاز امیر نے کہا کہ بیورو کریسی کے مفادات ہر جگہ ہوتے ہیں اور سمجھنا یہ چاہئے کہ ان سے کیسے کام لیا جاسکتاہے؟اس حوالے سے بھٹو صاحب کو تجربہ تھا ، انہوں نے جو آفیسر لگائے تھے پوری بیورو کریسی ان سے ڈرتی تھی ، ذوالفقار علی بھٹو کوبیورو کریسی پر مکمل قابوتھا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا تجربہ نہیں ، عمران خان نے اہم عہدوں پر تین چار لوگ لگائے ہیں وہ بہت ہلکے آدمی ہیں، ایک کے بارے میں ٹی وی میں دوتین خبریں آئیں اور وہ ان کے متحمل نہ ہوسکے اورچھوڑ کرچلے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ جولوگ تیس سال سے برسراقتدار تھے ان سے اکیلے ووٹوں سے جان نہیں چھوٹی ، بہت سے عوامل بھی اس میں شامل تھے ۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگ عمران خان سے بہت سی توقعات رکھتے ہیں۔