اسرائیلی پولیس کا القدس میں چاقو حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ
مقبوضہ بیت المقدس(صباح نیوز)اسرائیلی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ہفتے کے روز شمال مغربی بیت المقدس سے ایک فلسطینی مزاحمت کار کو حراست میں لیا ہے جس نے یہودی آباد کاروں پر چاقو سے قاتلانہ حملے کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی پولیس نے القدس سے ایک 20سالہ فلسطینی لڑکے کو حراست میں لیا ہے۔ اسے "ھار ادار" یہودی کالونی کے قریب سے پکڑا گیا۔عبرانی ویب سائیٹ کے مطابق فلسطینی نوجوان کے قبضے سے ایک تیز دھار چاقو برآمد کیا گیا ہے۔ اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ فلسطینی نوجوان چاقو سے یہودی آباد کاروں پر حملے کی تیاری کر رہا تھا۔ قابض فوج اور پولیس کی طرف سے گرفتار فلسطینی نوجوان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔