ڈی جی خان: 2بسوں کے تصادم کے نتیجہ میں19افرادجاں بحق،60زخمی،وزیراعظم کاحادثےپردکھ کااظہار
ڈی جی خان(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈی جی خان کے علاقہ میں تیز رفتاری کے باعث 2بسیں آپس میں ٹکر اگئیں جس کے نتیجہ میں19افرادجاں بحق اور60زخمی ہو گئے ہیں،وزیراعظم عمران خان نے حادثےپردکھ کااظہار کر تے ہوئے زخمیوں کوبہترین طبی امدادفراہم کرنےکی ہدایت ہے۔
دنیانیوز کے مطابق ڈی جی خان کے علاقہ سروروالی کےقریب 2بسوں میں تصادم ہوا ہے جس کے نتیجہ میں 19افرادجاں بحق اور60زخمی ہو گئے ہیں، زخمیوں کوٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیاگیا،ریسکیوحکام کے مطابق حادثہ تیزرفتاری کےباعث پیش آیا ہے، وزیراعظم عمران خان نےڈی جی خان حادثےپردکھ کااظہارکرتے ہو ئے زخمیوں کوبہترین طبی امدادفراہم کرنےکی ہدایت کر دی ہے۔