کتے کاٹنے کی غیر معیاری ویکسین تیار اور فروخت کرنے پر چینی کمپنی کو جرمانہ

کتے کاٹنے کی غیر معیاری ویکسین تیار اور فروخت کرنے پر چینی کمپنی کو جرمانہ
کتے کاٹنے کی غیر معیاری ویکسین تیار اور فروخت کرنے پر چینی کمپنی کو جرمانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(آئی این پی )چینی حکام نے کتے کے کاٹے کی ویکسین تیار کرنے والی ایک کمپنی کو9.1ارب یوآن(1.32ارب امریکی ڈالر)کا جرمانہ عائد کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی کمپنی چینگ شنگ لائف سائنسز لمیٹیڈ پر الزام ہے کہ اس نے دوا کی تیاری میں چین کے قوائدو ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے اور وہ کتے کے کاٹے کی ویکسین غیر قانونی طور پر تیارکر رہی تھی۔حکام کے مطابق کمپنی دوا کی تیاری میں زائداالمیعاد مواد استعمال کر رہی تھی اور وہ جانچ پڑتال کے موقع پر ویکیسن کی تیاری کے لیے منظور شدہ دستاویزات اور سرٹیفکیٹ بھی پیش کرنے میں ناکام رہی۔کمپنی نے اس دوران1.79ارب یوآن کی کل آمدنی حاصل کی تھی جس پر اسے غیر معیاری ویکسین فروخت کرنے پر جرمانہ عائد کیا گیا۔یہ جرمانہ غیر معیاری ویکسین کی مالیت کے مقابلے میں 3 گنا زیادہ ہے۔