یوکرین کے سائنسدانوں نے ایسے شاپنگ بیگز متعارف کروا دیے جنہیں استعمال کے بعد کھایا جاسکتا ہے
برطانیہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) یوکرین میں سائنسدانوں کی جانب سے ایسے ماحول دوست شاپنگ بیگز متعارف کرائے گئے ہیں جنہیں کھایا بھی جاسکتاہے۔
تفصیلات کے مطابق ان شاپنگ بیگز کو یوکرین کے سائنسدانوں نے قدرتی پروٹین اور نشاستے یعنی کلف کی مدد سے تیار کیا ہے، اس کے علاوہ اس کی مدد سے کپ، سٹرا اور بیگز بنائے گئے ہیں ۔ماحول دوست بیگز بنانے والوں میں شامل ایک ماہر نے بتایا کہ ان کا فائدہ یہ ہے کہ یہ 21 دن میں تلف ہو جاتے ہیں اور ان کے اجزا ز میں ایک ہفتے کے دوران ختم ہوجاتے ہیں جبکہ صارفین پسندیدہ مشروب پینے کے بعد اسڑا بھی کھا سکتے ہیں اور یہ منفرد ذائقوں میں بھی دستیاب ہوسکتی ہے۔
دوسری جانب یوکرین میں ماحولیاتی مہم جو ڈسپوزیبل پلاسٹک کے بارے میں پرجوش ہیں اور انہوں نے حکومت سے اس پر سرمایہ کاری کا بھی مطالبہ کیا ہے۔سمی ٹیم نے رواں مہینے کوپن ہیگن میں منعقدہ یونیورسٹی سٹارٹ اپ ورلڈکپ میں سسٹین ابیلٹی ایوارڈ بھی جیتا ہے اور وہ مزید تحقیق کے لیے غیرملکی شراکت داروں کے ساتھ بات چیت کررہے ہیں۔