دوران ڈیوٹی وفات پاجانے والے پولیس ملازمین کے بچے لاءکی تعلیم فری حاصل کریں گے

دوران ڈیوٹی وفات پاجانے والے پولیس ملازمین کے بچے لاءکی تعلیم فری حاصل کریں ...
دوران ڈیوٹی وفات پاجانے والے پولیس ملازمین کے بچے لاءکی تعلیم فری حاصل کریں گے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ پولیس نے دوران ڈیوٹی وفات پانے والوں ،زخمی ہونے والوں اور ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروافسران کے بچوں کولاءکی تعلیم کے حصول کے لیے مقامی کالج سے معاہدہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق محکمہ پولیس نے دوران ڈیوٹی ہونے والے شہدا ءاور زخمیوں کے بچوں سمیت ڈیوٹی پر معمور اہلکارو افسران کے بچوں کو لاءکی تعلیم دینے کے لیے ڈی آئی جی ویلفیئر کی طرف سے قائداعظم لاءکالج کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا جس میں شہدااور زخمیوں کے بچوں کے اخراجات محکمہ اٹھائے گا جبکہ ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں سمیت افسران کے بچوں کی بھی فیسوں میں 50فیصد تک رعائت کی جائے گی۔

مزید :

قومی -