لاہور:دوران ڈکیتی ڈاکو خاتون کو بھی اغواءکرکے ساتھ لے گئے

لاہور:دوران ڈکیتی ڈاکو خاتون کو بھی اغواءکرکے ساتھ لے گئے
لاہور:دوران ڈکیتی ڈاکو خاتون کو بھی اغواءکرکے ساتھ لے گئے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)فیصل ٹاﺅن کے علاقہ میں دوران ڈکیتی ڈاکو خاتون کو بھی اغواءکرکے ساتھ لے گئے ،پولیس نے اس واقع کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر جائے جائے وقوعہ کا جائزہ لیتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق فیصل ٹاﺅن کے علاقہ میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کو پولیس روکنے میں ناکام ہوگئی شہری عطاءمحمدکے گھر دن دیہاڑے ڈاکوﺅں نے داخل ہوکر لوٹ مار کرتے ہوئے وہاں سے 80ہزار روپے کی نقدی اور زیورات لوٹتے ہوئے فرزانہ بی بی کو بھی اپنے ساتھ زبردستی گن پوائنٹ پر لے گئے ۔اس واقع کی اطلاع فوری پولیس کو دے دی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کا جائزہ لیتے ہوئے عطاءمحمد کی مدعیت میں ڈکیتی اور اغواءکی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی تاحال ملزمان کا سراغ ابھی تک نہیں مل سکا۔

مزید :

جرم و انصاف -