امرتسر حادثہ،بہار کے ہلاک ہونیوالوں کے لواحقین کوفی کس 2لاکھ روپے دینے کااعلان

امرتسر حادثہ،بہار کے ہلاک ہونیوالوں کے لواحقین کوفی کس 2لاکھ روپے دینے ...
امرتسر حادثہ،بہار کے ہلاک ہونیوالوں کے لواحقین کوفی کس 2لاکھ روپے دینے کااعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پٹنہ(آئی این پی ) بھارتی ریاست بہار کے وزیراعلی نتیش کمار نے پنجاب کے ضلع امرتسر میں ٹرین حادثہ میں بہار کے ہلاک ہونیوالے افراد کے لواحقین کو فی کس 2 لاکھ روپے معاوضہ دینے کی ہدایت جاری کی ہے۔ 
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثہ میں بہار کے 4 مرنے والوں کے رشتہ داروں کو وزیراعلی راحت فنڈ سے ایک ایک لاکھ روپے اور مائیگرینٹ ورکر حادثہ اسکیم کے تحت ایک ایک لاکھ روپے (مجموعی طورپر2 لاکھ روپے) دیئے جائیں گے۔ واضح ہوکہ گزشتہ روز امرتسر میں دھوبی گھاٹ کے نزدیک ریلوے لائن پر کھڑے ہوکر راون جلانے کا پروگرام دیکھنے والے تقریبا 60افراد ٹرین سے کٹ کر موت کے منہ میں چلے گئے اور 70 زخمی ہوگئے تھے۔ اس حادثہ میں بہار کے ضلع گوپال گنج کے چندریکا یادو، ضلع بھاگلپور کے جتیندر داس ، شیوم کے ستیش کماراور پٹنہ کا ایک شخص شامل ہے۔
رپورٹ کے مطابق گورنمنٹ ریلوے پولیس )جی آر پی( نے امرتسر میں ہونے والے ریل حادثے کے سلسلے میں دسہرہ میلہ منعقد کرنے والے منتظمین کے خلاف ایف آئی آر درج کی۔جی آر پی ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد کیخلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 304 اور 304 اے کے تحت ایف آئی آردرج کی گئی۔