بلاول تو لال حویلی آنا چاہتا تھا مگر میں نے کہا کہ لوگ ایسے ہی۔۔۔“ خاتون اینکر کے سوال پر شیخ رشید نے ’شرارتی مسکراہٹ‘ کیساتھ بلاول کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ اینکر کے گال بھی شرم سے لال ہو گئے، جان کر پی پی رہنماءغصے سے لال پیلے ہو جائیں گے

بلاول تو لال حویلی آنا چاہتا تھا مگر میں نے کہا کہ لوگ ایسے ہی۔۔۔“ خاتون ...
بلاول تو لال حویلی آنا چاہتا تھا مگر میں نے کہا کہ لوگ ایسے ہی۔۔۔“ خاتون اینکر کے سوال پر شیخ رشید نے ’شرارتی مسکراہٹ‘ کیساتھ بلاول کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ اینکر کے گال بھی شرم سے لال ہو گئے، جان کر پی پی رہنماءغصے سے لال پیلے ہو جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید حکومت میں آنے کے بعد میڈیا پر کم کم ہی نظر آتے ہیں جس کے باعث لوگ بھی ان کی ’شرارتی، ذو معنی اور دھواں دار گفتگو کو بہت یاد کرتے ہیں۔
کافی عرصے بعد شیخ رشید جب ایک ٹی وی پروگرام میں شریک ہوئے تو خوش قسمتی سے اس پروگرام کی میزبان بھی ایک خاتون تھی جس نے پیپلز پارٹی کے بارے میں سوال پوچھ کر تو جیسے سونے پر سہاگہ ہی کر دیا کیونکہ بلاول کا ’خیال‘ آتے ہی شیخ رشید کا ”شرارت موڈ“ فوراً آن ہو گیا اور ہونٹوں پر شرارتی مسکراہٹ سجا کر بلاول بھٹو کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ خاتون اینکر کے گال بھی شرم سے لال ہو گئے۔
خاتون میزبان نے سوال کیا کہ کیا آصف علی زرداری بھی حکومت میں شامل ہو سکتے ہیں اور آپ سب ایک ہی چھتری تلے آ سکتے ہیں جس پر شیخ رشید نے ’ہاتھ ملتے‘ ہوئے شرارتی مسکراہٹ کے ساتھ جواب دیا کہ ”آصف نہ آیا تو بلاول کے بارے میں تو سوچا جا سکتا ہے ناں، شہزادہ ہے وہ۔“
خاتون میزبان بھی شیخ رشید کے اس جواب پر مسکرائے بغیر نہ رہ سکی مگر معاملے کی ’نزاکت‘ کو سمجھتے ہوئے فوراً اپنی ہنسی پر قابو پایا اور اگلا سوال پوچھا کہ بلاول بھٹو زرداری کیساتھ آپ کے تعلقات بحال ہو گئے ہیں کیونکہ آپ کی تو ان کے ساتھ ناراضگی ہو گئی تھی؟
شیخ رشید کی شرارت اب بھی برقرار رہی جنہوں نے جواب دیا کہ بلاول کی حد تک میرے تعلقات کبھی خراب نہیں ہوئے ، وہ تو میرے پاس لال حویلی آنا بھی چاہتے تھے مگر میں نے کہا کہ ایسے ہی تحریک انصاف والے ناراض ہو جائیں گے، ان کا بھی تو خیال رکھنا ہے ناں کیونکہ وہ جلدی ناراض ہو جاتے ہیں اور ” 2 دلوں کو ملتے ہوئے دیکھ نہیں سکتے“۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔