سب انسپکٹرز کی چھٹی،پنجاب کے تھانوں میں انسپکٹرز ہی ایس ایچ اوز تعینات ہو نگے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی جی پنجاب کا دبنگ فیصلہ ،صوبہ بھر میں انسپکٹرز کو ہی تھانہ جات میں بطور ایس ایچ او لگایا جائے گا ،اس کے علاو ہ پولیس یونیفارم تبدیل کردیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس امجد جاوید سلیمی کی طرف سے پنجاب بھر میں انسپکٹر حضرات کوہی ایس ایچ او لگانے کا فیصلہ سب انسپکٹر کے ایس ایچ او تعینات ہونے سے پولیس کا نظام درہم برہم ہوا اکثر سب انسپکٹر زسفارشی تعینات ہوتے ہیں پنجاب کے کل 721 تھانوں میں صرف انسپکٹرہی ایس ایچ اوکی ڈیوٹی کے فرائض ادا کریں گے۔ پولیس کایونیفارم بھی جلد ہی تبدیل ہو گامزید مشاورت جاری ہے۔