اے این پی نے بھی حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنے سے انکار کردیا

اے این پی نے بھی حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنے سے انکار کردیا
اے این پی نے بھی حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنے سے انکار کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) عوامی نیشنل پارٹی نے بھی حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنے سے انکار کردیا ہے۔ اپوزیشن جماعتیں اب علیحدہ علیحدہ حکومت سے مذاکرات نہیں کریں گی بلکہ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے اجلاس میں مذاکرات کرنے یا نہ کرنے کا مشترکہ فیصلہ کریں گی۔ نجی نیوز چینل ہم نیوز کے مطابق اے این پی رہنما میاں افتخارحسین کا کہنا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی نے امیر حیدر خان ہوتی سے مذاکرات کی خواہش کا اظہار کیا تھا کیونکہ وہ اے این پی کے ساتھ بات چیت کرنا چاہتے تھے۔میاں افتخار حسین نے کہا کہ مجھے مولانا فضل الرحمان نے فون کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات نہیں ہورہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے مولانا کا پیغام اسفندیار خان تک پہنچادیا اور ساتھ ہی حکومت کو مذاکرات کرنے سے بھی منع کردیا،اب مذاکرات کوئی بھی جماعت تنہا نہیں کرے گی اور یہ کہ حکومت سے بات چیت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ اپوزیشن کی رہبرکمیٹی کرے گی جو سب کے لے قابل قبول ہوگا۔

مزید :

قومی -