ملتان میں ڈکیتی‘ چوری کی متعدد وارداتیں
ملتان (خبر نگار خصوصی) ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہوگئے تفصیل کے مطابق کوتوالی پولیس کے علاقے میں محمد لطیف سے 44(بقیہ نمبر49صفحہ12پر)
ہزار روپے چھین لئے گئے ممتاز ا?باد پولیس کے علاقے سے محمد نعیم کا موٹرسائیکل چوری کر لیا گیازکریا پولیس کے علاقے عطا کالونی کے ہاسٹل سے نامعلوم افراد نے ذیشان اور دیگر 12افراد کے موبائل فون چوری کر لئے کوتوالی پولیس کیعلاقے سے محمد ابوبکر کا موٹرسائیکل، نیوملتان پولیس کے علاقے میں عبدالوحید کے گھر سے کنیز بی بی نے اڑھائی لاکھ روپے، زوہیب اور خر م اعجاز کے موٹرسائیکل، شاہ رکن عالم کالونی سے توقیر اسلم کا موٹرسائیکل، سیتل ماڑی پولیس کے علاقے میں توقیر احمد کے گھر سے چار لاکھ 58ہزار روپے مالیت کے زیورات اور نقدی چوری کر لئے